کنڈی پورہ بجبہاڑہ میں بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوان شہید

  تاریخ 12 مارچ 2021 سرینگر: اسلام آباد ،اننت ناگ جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے کنڈی پورہ علاقے میں بھارتی فوج و فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گاﺅ خانہ تباہ کیا اور ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ منقطع کرکے بجبہاڑہ، کنلون، زر پارہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں مفلوج رہیں۔ بھارتی فوج اور دیگر فورسز اہکاروں نے کنڈی پورہ بجبہاڑہ میں بھارتی فوج کے 3آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس اہکاروں نے بدھ کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میںلیا۔۔گاﺅں میں رہائش پذیر آبادی کو گھروں میں ہی بیٹھنے کیلئے کہا گیا

 جمعرات کی صبح روشنی کی پہلی کرن کیساتھ ہی بستی میں دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران رہائشی مکان نثار احمد بٹ اور ان اکے مکان کے نزدیک گاﺅ خانے کو باررودی دھماکے سے اڑا دیا۔ اور بعد میں ملبے سے دو جن کی شناخت عادل احمد بٹ ساکن شٹ پورہ بجبہاڑہ اور زاہد احمد راتھر ساکن سرہامہ اسلام آباد ۔ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے ، 
بھارتی فورسز آر پی ایف کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی۔ شیخ پورہ میں قائم 79 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میںتعینات ایک اہلکار نے خود پر گولی چلاکر اپنی جان لے لی۔ یہ واقعہ جمعرات علیٰ لصبح پیش آیا۔ امر جیوتی ساکن بھارتی شہر کیرالہ نامی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ خون میں لت پت ہوگیا اگرچہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے کیمپ کے سپرد کردیا گیا۔
 
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی اہکار ہلاک اور تین بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دمہال ہانجی پورہ میں جمعے کی صبح فوج کے 9 آر آر کی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں جاگری جس میں موسلا دھار بارشوں کے باعث پانی کا بہاو¿ بہت تیز تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار فوجی جوان زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال دمہال ہانجی پورہ منتقل کیا گیا۔ اور انمیں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا