کاوسہ نارہ بل میں بھارتی فورسز کی فائرنگ،بیروہ کا نوجوان شہید

  مئی 2020 سرینگر13 //گلمرگ شاہراہ پر کاوسہ ناربل ضلع بڈگام میں ریلوے پل کے نزدیک بدھ کی صبح بھارتی فورسز سی پی ایف اہلکار وں نے وہاں سے گزر رہی ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارایک نوجوان جاںبحق ہو گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کیخلاف اسکے آبائی گاﺅں مکہامہ بیروہ میں لوگ مشتعل ہوئے اور اسکے خلاف مظا ہر ہ کیاجس کے بعد مظاہرین پرر بھارتی فورسز نے پلیٹ اور ٹیرگیس شلنگ کی اور موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئیں 

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو فورسز نے فائر کیا اور گولی اسکے کندھے پر جالگی اور وہ صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق صبح قریب ساڑھے دس بجے گلمرگ روڑ پر ریلوے پل کے نزدیک کاوسہ کراسنگ پر ایک نوجوان اپنی گاڑی زیر نمبر JK02AK-6702میں کہیں جا رہا تھا ،۔لوگوں نے بتایا کہ کراسنگ پر مذکورہ نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، لیکن اس وقت گاڑی رکی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ایک اور شخص بھی سوار تھا۔انکا کہنا ہے کہ خون میں لت پت نوجوان وہی گر پڑا جس کے بعد اسکو اسپتال لیجایا گیا۔نوجوان بعد میں اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جس کی شناخت بعد میں معراج الدین شاہ ساکن مکہامہ، بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کی گاڑی میں اسکا پولیس میں کام کررہا اسسٹنٹ سب انسپکٹر چاچا غلام حسن بھی سوار تھا۔نوجوان کا بڑا بھائی شبیر احمد بھی پولیس میں کام کررہا ہے اور والد محکمہ بجلی کا سابق ملازم ہے۔
 اور ایک مقامی خبر رساں نے کہا کہ ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں ناکہ چیکنگ پر مامور سی آر پی ایف اہلکاروں نے نجی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جواں سال نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی
جونہی مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کی خبر اسکے آبائی گاﺅں مکہامہ میں پھیل گئی تو وہاں سینکڑوں مرد و زن سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرنے لگے۔ انہوں نے جلوس کی صورت میں کاوسہ تک آنے کی کوشش کی اور اس دوران کاوسہ میں بھی لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاج کرنے لگے۔دونوں جگہوں پر پر بھاتی فورسز اور پولیس اہکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پلیٹ اور ٹیر گیس شلنگ کی
, ۔ادھر ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکت کے حوالے سے باضابط طورپر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی آپی ایف اہلکاروں نے بدھ کی صبح سرینگر کے مضافات میں گلمرگ شاہراہ پر ایک عام شہری کو گولی مار کر جاں بحق کردیا۔فائرنگ کا یہ واقعہ سرینگر۔گلمرگ شاہراہ پر کاوسا کراسنگ کے نزدیک پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ معراج الدین شاہ ساکن مکہامہ، بیروہ بڈگام اپنی ذاتی گاڑی میں جارہا تھا جب 141بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے اسے گولی کا نشانہ بنایا۔ بڈگام پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی شہری کو صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاوں میں دکانوں اور رہائشی مکانوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دو منٹ سے کچھ بڑی ویڈیومیں پولیس اہلکاروں کو نصر اللہ پورہ میں مکانوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار کئی دکانوں سے سامان نکال نکال کر ا±سے تباہ کررہے ہیں۔
یہ واقعہ مبینہ طور گذشہ جمعہ کو پیش آگیامقامی شہریوں نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں نے کئی مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گھریلو سامان کو بھی تہس نہس کیا۔
بدھ کے روز لاک ڈاﺅن کا 53واں دن تھا۔23مارچ سے 3روز قبل ہی وادی کشمیر میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد یہاں مکمل بندشیں عائد کی گئیں اور لوگوں میں اس قدر خوف و ہراس پھیل گیا کہ خود بہ خود لوگ گھروں تک محصور ہوگئے اور ایک دم سے پوری وادی میں لوگوں نے خود ہی لاک ڈاﺅن کیا۔
۔تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند ہونے سے لوگوں کی چہل پہل ختم ہوگئی ہے۔ سبھی سڑکیں ویران ، بازار سنسان اور بستیاں مکمل طور پر خاموش ہیں
۔ پوری آبادی محصور ہے اور سرینگر کے علاوہ سبھی اضلاع صدر مقامات اور دیگر قصبوں میں ہر طرح کا ٹریفک اور کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے ہر چوراہے پر پولیس اور فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،اس طرح کی صورتحال شہر اور قصبوں و دیہات میں ایک جیسی ہے،