پلوامہ میں 3نوجوانوں پر کالا قانوں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا گیا

 سرینگر نومبر 13 :بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پلوامہ کے علاقہ یلورہ پلوامہ میں قریب7ماہ سے گرفتار3نوجوانوں پر کالا قانوں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر شوپیان ضلع کے ترکہ وانگام گاﺅں میں بھارتی فورسز آپریشن 43گھنٹے کے بعد ختم کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آصف علی ولد علی محمد ڈار، مصدق احمد لون ولد عبدالغفار اور عیاش عزیز ڈار ولد عبدالعزیز ساکنان نیلورہ لتر پلوامہ پر بدھ کو سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا اور انہیں بدھ کی شب ہی جموں منتقل کردیا گیا۔ان تینوں کو 21اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ادھر ترکہ وانگام زینہ پورہ میں گاﺅں میں بھارتی فوجیوں کا تلاشی آپریشن کیا گیا، جو بدھ اور جمعرات دو دن تک جاری رہا۔ منگل کی شب قریب 11 بجے ترکہ وانگام میں 44 آر آر،178 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے گاﺅں کی ناکہ بندی کی اور بدھ دن بھر گھر گھر تلاشی لی
 پلوامہ میں گرینیڈ دھماکہ

پلوامہ // پلوامہ پولیس سٹیشن پر جمعرات کی شام گرینیڈ پھینکا گیاتاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس سٹیشن پلوامہ کو شب قریب پونے 9بجے رائفل گرینیڈ پھینکا گیا جو تھانے کے نزدیک زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ اس موقعہ پر آس پاس علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم گرینیڈ دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ادھر سرینگر کے علاقہ خانیار میں رات ساڑھے 9بجے خانیار میں بابا داﺅد خاکی کے پل کے نزدیک بھارتی فورسز کے بٹالین ر پی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا جو بنکر کے نزدیک گرا تاہم نہیں پھٹ سکا۔ بعد مٰن پولیس کے بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے اسے ناکارہ بنایا