پلوامہ میں بھارتی فوج کے چھاپے کے دوران خاتون شہید

  ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۰ : ؛ جمعرات کی درمیانی شب بھارتی ا فوج اور پولیس فورسز نے پلوامہ کے گوسو علاقے کو تلاشی محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں مقامی لوگوں کے حوالے سے کہ اس دوران فوج عبدالرحیم بٹ کے مکان میں داخل ہوگئی اور انہوں نے اس کے دوجواں سال بیٹوں کو اپنے ساتھ لینے کی کوشش کی،جس دوران لواحقین نے مزاحمت کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تلاشی و ہراساں اور گرفتاری سے عبدالرحیم کی زوجہ حاجہ بیگم اچانک بے ہوش ہوئی اور مذکورہ خاتون کو بے ہوشی کی عالم میں اسپتال پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے ا سے مردہ قرار دیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی موت مبےنہ طور بھارتی فوج کے اچانک رہائشی مکان میں داخل ہونے سے ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کاروائی کے بہانے فوج نے عبدالرحیم کے دو جواں سال بیٹوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ 65 سالہ خاتون کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا 

 بھارتی فورسز نے بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کے روز گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کاکہ پورہ پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور ا±س کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ جمعرات کی شام کو کاکہ پورہ میں ا±س وقت سراسیمگی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے جے کے بینک برانچ کے نزدیک ایک نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ نمائندے نے بتایا کہ خون میں لت پت اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ا±س کی حالت نازک بنی ہوئی