شوپیان میں بھارتی فورسز آپریشن کے دوران تین کشمیر ی شہید

  سرینگر 6 مئی 2021 // بھارتی افواج نے جنوبی ضلع شوپیان میں کنی گام ، امام صاحب گاوں میں تین نوجوانون کو آپریشن کے دوران شہید کردیا بھا رتی بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے قریب ایک شخص کو گولی مار کر جابحق کر دیا ۔

 پانپور میں پولیس نے قبرستان سے نوجوان کی لاش برآمد کی۔ پولیس نے بدھ کو بعد دوپہر کدلہ بل میں ایک مقامی نوجوان حازق احمد حجام ولد محمد شفیع حجام ساکن کدلہ بل پانپور کی لاش کو پر اسرار حالت میںقبرستان سے برآمد کی۔مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا کہ یہاں قبرستان میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش اپنی تحویل میں لی۔پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے پانپور ہسپتال منتقل کیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔
 ناراناگوانگت کے لاپتہ نوجوان کا چوتھے روز بھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے جس کے باعث لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اتوار کو وانگت کنگن کے 3نوجوان ہاپت نار ناراناگ میں مچھلیاں پکڑ نے کی غرض سے گئے جہاں پر ایک ریچھ نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان لاپتہ ہوگیا۔جب یہ خبر وانگت میں پھیل گئی
۔واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی بمنہ سرینگر کا پی ایچ ڈی سکالر ناراناگ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریکنگ پر گیا تھا جہاں پر وہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا۔