تاریخ 8 ستمبر 2020 نیوز ڈیسکسرینگر: بھارتی پولیس نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں تین افراد کو پاکستانی قومی پرچم لہرانے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعوای گیا ہے کہ حاجن بازار میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا ہے جس کے دوران تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں مجیب شمس،تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ ساکنان میر محلہ حاجن شامل ہیں