۵اکتوبر ۲۰۲۰ سرینگر : امشی پورہ شوپیان بھارتی فوج کی فرضی تصادم میں ایک نوجوان تابش نذیرکے والدنے سوموار کو کہا ہے کہ راجوری کے تین نوجوان مزدروں کی فرضی جھڑپ میں شہید نواجونوں میں ملوث اصل بھارتی فوسز اہکا ر ہیں ان ملزمان کوبچانے کیلئے ان کے بیٹے کوقربانی کابکرا بنایاجارہاہے۔ پریس کالونی سری نگرمیں دیگر رشتہ دارمردوزن کے ہمراہ احتجاج میں شامل نذیراحمد ملک نے بتا یا کہ ا±س کے بیٹے تابش نذیر کاامشی پورہ شوپیا فرضی انکاوونٹر سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ12اگست کوا±سکے بیٹے کی بھارتی فوج نے گرفتاری عمل میں لائی اورپھراسکو پولیس کے حوالے کیاگیا۔
نذیراحمد ملک کاکہناتھاکہ میرابیٹا بے قصور ہے اورا±س کاامشی پورہ مبینہ فرضی تصادم سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ایک افسرنے ا±ن (نذیرملک) سے ایک کورے کاغذ پریہ کہہ دستخط لیاکہ اگرا±س نے ایسا نہیں کیاتوا±س کے بیٹے کوجنگجوقراردیاجائیگا۔نذیرملک اوردیگراحتجاجی افرادنے میڈیانمائندوں کوبتایاکہ تابش کوبلاوجہ امشی پورہ انکاوونٹرکیساتھ جوڑا جارہاہے تاکہ اصل ملزمان کوبچایاجاسکے جوکہ بھارتی فورسز ہیں۔تابش کی ماں نے اس موقعہ پرکہاکہ ا±س کابیٹا بے گناہ اوربے قصورہے اورا±س کوبلاوجہ ملزم بنایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ تابش مزدوری کرتاہے اورا±س کاانکاوونٹر سے دورکابھی واسطہ نہیں ہے۔احتجاج میں شامل تابش کے والدین اوردیگررشتہ داروں نے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت ا±ن کے بیٹے کوملزم بنایاگیاہے جبکہ وہ بے قصور ہے۔انہوں نے کہاکہ اصل ملزمان کوبچانے کیلئے تابش کوقربانی کابکرا بنایاجارہاہے۔
بھارتی فورسز نے کیلر شوپیان کا ایک نوجوان کو تھانہ منڈی راجوری سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس دوران سوپور میں فوجی آپریشن تلاشیاں لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ منڈی راجوری میں ایک ناکے کے دوران رنگیرکیلر شوپیان کے عرفان احمد جرال ولد بشیر احمد جرال کو ایک مسافر بس سے گرفتار کیاہے۔ادھر پولیس و فورسز نے اتوارکونوپورہ واگورہ علاقہ میں تلاشی کارروائی عمل میں لانے کے بعدسوموار کوعلی الصبح سری نگربارہمولہ شاہراہ پر واقع بلگام سوپور کاکریک ڈاﺅن کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔اس آپریشن میں 52 بھارتی آرآر اورسی آرپی ایف نے بھی حصہ لیا۔فورسز نے گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران گھروں میں موجود مردوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ،اورکہیں کہیں شناختی کارڈبھی دیکھے گئے۔آ پریشن کے دوران بلگام سوپورعلاقہ کوسیل کرکے یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کو بعد میں ختم کیا گیا۔
ترال کے پرنارڈ گاوں میں ا±س وقت سراسیمگی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلیا