سرینگر تاریخ 5 اپریل 2021 : بھا رتی جیلوں میں کشمیر ی نظر بند رشتہ داروں نے ترال میںبھارتی شہرپنجاپ اور چندی گڑھ کی جیلوںمیں مقید جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ،نور پورہ اورڈاڈسرہ وغیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے7طالب علم گذشتہ 3سال سے قید و بند کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ پیر کو مذکورہ قیدیوں کے افراد خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے ڈاڈسرہ ترال میں جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے نوجوانوں کی فوری رہائی اور انہیں تمام قانونی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ ان کے بچے بے گناہ ہیں اس لئے انہیں فوری رہاکیا جانا چاہئے۔قیدی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ وہ بھارتی ریاست پنجاب میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جس دوران انہیں گرفتار کیا گیا اور آج تک انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے بچے جیل میں تمام سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ا±ن کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی
بھارتی فورسز نے شوپیان اور پلوامہ میں 3دیہات کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشیاں شروع کی کنی گام شوپیان کا 44آر آر ،178 بٹالین سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن اہکاروں نے محاصرہ کیا اور گاﺅں کو ناکہ بندی کرکے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔تلاشی کارروائی کافی دیر تک جاری رہی ۔ادھر شوپیان ٹاﺅن کیساتھ ہی کچھ ڈورو نامی گاﺅں کو بھی محاصرے میں لیا گیا بھارتی فوج کے
34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے گاﺅں کی ناکہ بندی کی اور تلاشی کارروائی کی
اس دوران لتر پلوامہ کے بالائی علاقے کو بھارتی فورسز کے 55آر آر اور سی آر پی ایف و پولیس نے کریک ڈاﺅن کیا
پولیس نے پیر کے روز جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو مبینہ طور ایک لڑکی کی عصمت دری کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے ڈی سی کے مطابق ملزمان کی شناخت حافظ پرے ولد فاروق احمد پرے اور عبید ایوب رینہ ولد محمد ایوب رینہ ساکنا ن گڈی ہامہ کولگام کے طور ہوئی ہے جنہوں نے میر بازار علاقے میں قائم ایف سی آئی کے قریب ایک لڑکی کی عصمت ٹرک کے اندر لوٹ لی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر مذکورہ لڑکی کو ملزمان کی چنگل سے نکال کر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔پولیس نے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔لڑکی کو طبی جانچ کے بعد گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس تھانہ قاضی گنڈ میں کیس ایف آئی آر نمبر63درج کرکے تحقیقات شروع کی