پلوامہ اور شوپیان میں سات افراد شہید

 
 پلوامہ +شوپیان مئی 16//ڈلی پورہ پلوامہ اور ہنڈیو شوپیان میں بھارتی فورسز کے آپریشن کے دوارن سات کشمیری شہید جبکہ درجنوںدیگر زخمی ہوئے ز خمیوں میں شہید کئے گئے پلوامہ کے شہری کا بھائی بھی زخمی ہوا۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا جبکہ ضلع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ اس دوران پلوامہ میں شہداءکو سپرد خاک کیا گیا جنکی نماز جنازہ میں ہزاروں شریک ہوئے۔دونوں اضلاع میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔  
پلوامہ کے ڈلی پورہ محلہ می بھارتی فورسز کے 55آر آر، سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گروپ نے ٹھیک سحری کے وقت قریب ساڑھے 3بجے ایک گھر کے دو بیٹے 28سالہ رئیس احمدڈار اور ان کے بھائی محمد یونس کو اپنے ساتھ لیا۔جونہی فورسز اہلکار اور ڈھال بنائے گئے دونوں بھائیوں کو مکان کے صحن میں لے آئے تو فائرنگ کرکے رئیس احمد ولد جلال الدین ڈار ساکن پکھر پورہ حال پلوامہ جاں بحق ہوا مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے رئیس احمد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گی 
 ؓؓ

بھارتی فورسز نے ایک مکان کو باردی دھماکہ سے تباہ کرکے حریت پسند نوجوان نصیر احمد پنڈت کریم آباد پلوامہ ، عمر میر ساکن برتھی پورہ شوپیا ن اور خالد کو شہید کردیا ہنڈیو امام صاحب شوپیان کے میوہ باغات کا 44 راشٹریا رائفلز ، سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ اور تلاشی کے دوران جنگجو میوہ باغات میں یاور احمد ڈار ولد مشتاق احمد ساکن بڈپوہ ٹھوکر پورہ شوپیان ، شکیل احمد ڈار ولد عبدالغنی ساکن ٹکرو شوپیان اور اشتیاق احمد بٹ ولد داﺅد احمد ساکن ہنڈیو نامی کو شہید کرد یا  30سالہ نوجوان ریئس احمد ایم بی اے ڈگری یافتہ تھاپلوامہ/سید اعجاز/پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جاں بحق نوجوان ایم بی اے ڈگری یافتہ تھا۔ 30سالہ نوجوان ریئس احمدنے چند سال پہلے سرینگر NITE کالج سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور ا?ج کل اپنے دوسرے گھر ڈلی پورہ میں رہائش پذیر تھا۔جہاں رئیس بچوں کومقامی درس گاہ میں ق±رآن شریف کی تعلیم دیتا تھا۔ رئیس کے گھر میں ان کا اور ایک بھائی محمد یونس جو جھڑپ میں زخمی ہوا ہے کے علاوہ ایک بہن بھی ہے جبکہ ان کی والدہ ایک استانی اور والد پکھر پورہ میں دکانداری کرتا ہے۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ مزکورہ کنبہ دونوں جگہوں پلوامہ اور پکھر پورہ میں رہائش اختیار کرتاہے۔
 ؓ بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کو اسپتال منتقل کرناپڑا ڈلی پورہ شوپیاں میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بے تحاشہ ٹیر گیس شلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ مقامی ذرائع نے بتایا بھارتی فوجی اہلکاروں نے پلیٹ چھروں کا آزادانہ طورپر استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد پلیٹ لگنے سے مضروب ہوئے جن میں سے کئی ایک کی آنکھوں میں بھی پلیٹ چھرے پیوست ہوئے ہیں مقامی افراد نے بتایا کہ بھارتی فورسز اور فوجی اہلکاروں نے رہائشی مکان پر اندھا دھند مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہوا اور وہاں سے تین حریت پسندوں نصیر پنڈت ، عمر میر ساکنہ شوپیاں اور خالد کی نعشیں برآمد کیںادھر لولا ب کپوارہ کے جنگلی علاقے میں بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع اور مارگرانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ پٹن کا 23سالہ زخمی نوجوان سر ینگر صورہ میں دم توڑ بیٹھا، اس 23 سالہ نوجوان ارشد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ چھانہ بل پٹن نوجوان کو بھارتی فورسز نے مظاہرے کے دوران سوموارکو زخمی کیا تھا اور بدھ کورات دیر گئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ شوپیاں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی ہوا پی ڈی پی کارکن عرفان احمد ولد عبد الحمید شیخ ساکنہ زینہ پورہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کارکن عرفان احمد ولد عبد الحمید شیخ ساکنہ زینہ پورہ 8مئی کو شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میںحملے میں زخمی ہوا تھا، جمعرات کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ، سکمز میں دم توڑ بیٹھا بھدرواہ میں ہندو انتہاہ پسندوں کی فائرنگ، 50سالہ شخص شہید قصبہ میں گھیراﺅ جلاﺅ، کرفیو نافذبھدرواہ //جمعرات کی علی الصب انتہاہ پسندوں وی ایچ پی کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔قصبہ میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب 2بجے کے قریب 3افراد اپنے مویشی لے کر آبائی گھر قلعہ محلہ کی طرف جا رہے تھے ، تو نالٹھی کے قریب انتہاہ پسند نامی گاﺅ رکھشکوں نے ان پر گولی چلا دی جو 50سالہ نعیم احمد شاہ کو لگی اوراس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ، اس کے ساتھی معمولی زخموں کے ساتھ جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلے۔ اس واقعہ کی اطلاع پھیلتے ہی لوگوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ وہ مجرموں کو گرفتار کرنے کی مانگ کر رہے تھے نعیم احمدشاہ نامی نوجوان چھترگالہ گاﺅں سے آرہاتھا،اورجب وہ نالتی علاقہ میں پہنچاتویہاں ہوئی فائرنگ میں گولیاں لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک اورنوجوان اہینی ریزے لگنے سے زخمی ہوگیا
ڈاﺅن ٹاﺅن سرینگر میں پابندیاں، جامع مسجد نمازیوں کیلئے بندسرینگر/ مئی 17 کو حکام نے جمعہ کو ڈاﺅن ٹاﺅن سرینگر میں پابندیاں عاید کرتے ہوئے تاریخی جامع مسجد کو نمازیوں کیلئے بند کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد ڈاﺅن ٹاﺅن سرینگر کے لوگوں کو ا±ن کے گھروں تک محدود رکھی ہوئی ہے اور نوہٹہ علاقے میں جامع مسجد کے ارد گرد تعیناتی سخت کردی گئی ہے اور کسی کو بھی وہاں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔کولگام ضلع کے گا ﺅں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن بھارتی فورسز نے جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔لال پورہ لولاب کا نوجوان لاپتہکپوارہ//بٹہ پورہ لال پورہ کا 19سالہ نوجوان بدھ کی شام سے لاپتہ ہو ا جس کے نتیجے میں لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ذاکر احمد بٹ ساکن بٹہ پورہ لال پورہ افطار کے بعد گھر سے نماز تروایح پڑھنے کے لئے مسجد کو نکلا لیکن نماز کے بعد وہ گھر واپس نہیں ا ٓیا اور افراد خانہ نے ذاکر کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی لیکن رات بھر ا سکا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا۔جمعرات کو لواحقین نے ذاکر کی تلاشی دوبارہ شروع کی اور اپنے رشتہ دارو ں اور عزیزوں سے بھی ذاکر کے بارے میں دریافت کیا لیکن اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں ذاکر کی سلامتی سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔پولیس تھانہ لال پورہ میں ذاکر کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ بھی درج کر ائی گئی۔