مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیاجائے: وولکان بوزکیر

ہند وپاک پر کشمیر مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Volkan Bozkir نے کہا کہ جموں وکشمیرکادیرینہ تنازعہ مذاکرات اورسلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے حل کیاجاناچاہیے۔
سی این آئی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Volkan Bozkirنے کہا کہ عالمی ادارے کے تحت قیام امن کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپورشمولیت کوسراہاہے جس کامقصد بین الاقوامی امن وسلامتی کو فروغ دیناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قیام امن کے مشنوں میں سب سے زیادہ فوجی شمولیت اختیارکرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔انہوںنے اس حقیقت کااعادہ کیاکہ جموں وکشمیرکادیرینہ تنازعہ مذاکرات اورسلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے حل کیاجاناچاہیے۔ Volkan Bozkir نے کہاکہ وہ جنوبی ایشیائی ملکوں کے اپنے ائندہ دورے کے دوران حکومت پاکستان کی دعوت پرپاکستان کادورہ بھی کر