شبیر احمد شاہ کا تہاڑ جیل سے قوم کے جوانوں کے نام پیغام
میرے عزیز ہم وطنوں۔
اسلا م علیکم و رحمة اللہ:
میں بچپن سے لیکر آج تک مظلوم قوم کی آزادی کیلئے لڑتا آیا ہوں اور آخری سانس تک ناجائز اور غیر قانونی قبضے کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ جیل کی یہ چار دیواری میرے عزم کو کبھی توڑ نہیں سکے ہیں اور ان ان شاء اللہ نہ توڑ سکیں گے۔ میرا دل ہر وقت ہندوستان کی بدنام زمانہ جیل میں بھی مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتاہے۔ میری سب سے بڑی مراث ، دولت میرا عوام ہے۔
ہندوستان روز نت نئے حربے آزما رہا ہے لیکن میرے عزم کو نہ توڑ سکا ہے۔ پارٹی کو کالعدم(Ban)کرنے سے ، ہمارے گھروں کو سیل(Seal)کرنے ، دفتروں کو سیل(Seal) کرنے سے یا پارٹی کارکنوں کو اذیتیں دینے سے یا گرفتار کرنے سے ہم مرعوب نہیں ہونے والے ہیں۔ ہم تختہ دار پر بھی یہی کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب مسئلہ ہے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک برصغیر میں امن نہیں آسکتا۔ ہم نہ جھکیں گے ، نہ ہم تھکے ہیں اور نہ ہم بکے گے۔ آزادی ہمارا مقدر ہے فتح و نصرت ہمارا مقدر ہے
شبیر احمد شاہ
تہاڑ جیل دہلی(انڈیا)