بیگ پورہ میں جہانگیر یوسف وانی شہید، تین نوجوانوں کو گولیاں لگیں،12پیلٹ سے مضروب، ایک کی دونوں آنکھیں متاثر

  مئی 2020 سرینگر7 :بدھ 6 مئی کو پلوامہ میں حزب کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے موقعہ پر پر تشدد مظاہروں کے دوران ایک عام شہرک  شہید جبکہ کم از کم15افراد زخمی ہوئے جن میں 3کو گولیاں لگیں جبکہ 12   پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے
ادھر بلاک میڈیکل آفیسر ٹہاب پلوامہ ڈاکٹر عرفانہ نے میڈیا کو بتایا” کہ بدھ کو مقامی لوگوں نے 6افراد کو پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹہاب پلوامہ لایا جن میں ایک مردہ تھا جبکہ دیگر 5کو گہری چوٹیں آئی تھیں“۔ڈاکٹر عرفانہ نے مزید بتایا کہ پونے پانچ بجے مہلوک شخص کو اسپتال لایا گیا جسکی گردن میں گہرا گھاﺅ تھا، گولی لگی تھی یا شل لگا تھا، جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی تھی۔بلاک میڈیکل آفیسر نے کہا کہ دیگر زخمیوں میں کچھ کو گولیاں لگیں تھیں اور کچھ کو گولیاں اور پیلٹ بھی لگے ہوئے تھے جنہیں ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔ ضلع اسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل نے بتایا ” بدھ کو 15زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں 3 کو گولیاں لگیں تھیں جبکہ 15پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے “۔ ڈاکٹر جمیل نے بتایا ”پیلٹ سے زخمی ہونے والے13افراد میں سے 12کو سرینگر منتقل کیا گیا“۔ ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ 12پیلٹ متاثرین میں سے 11کو ایک آنکھ پر چوٹ آئی تھی جبکہ ایک نوجوان کا مکمل چہرہ، دونوں آنکھوں سمیت متاثر ہوا تھا۔۔امراض چشم صدر اسپتال حکام نے بتایا ”لتر پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک 21سالہ نوجوان کی دونوں آنکھوں ، چہرے اور گردن پر پلٹ لگے ہیں۔انہوں نے بتایا ”ابتدائی مرحم پٹی کے بعد بھی مذکورہ نوجوان کی دونوں آنکھوں سے خون بہہ رہا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کے آنکھوں سے خون بند ہونے کی بعد ہی ابتدائی جراحی کیلئے سوچا جائیگا۔ انہوں نے کہا ” ایسا لگتا ہے کہ اس کے دونوں آنکھوں میںکئی پلٹ لگے ہیں جسکی وجہ سے دونوں آنکھوں کی پتلیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے
بدھ کو پلوامہ میں دو الگ الگ بھارتی افواج کے آپریشنز میں شہید گئے چاروں کشمیری نوجوانوں کو جمعرات کے روز وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں واقع ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین کا عمل ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دیا گیا ہے۔
 ایک اور نوجوان بھارتی فوجیو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 32 سالہ جہانگیر یوسف وانی ولد محمد یوسف ساکن اٹھمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جہانگیر کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق جہانگیر یوسف کو گولی گردن میں لگی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ تاہم ایک اور رپورٹ میں ایک سینئر ڈاکٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر کو کئی گولیاں لگی تھیں اور اس کو ہسپتال مردہ لایا گیا تھا۔ جہانگیر یوسف کی ہلاکت کی خبر اس وجہ سے فوری طور پر سامنے نہیں آئی کیونکہ لواحقین کو خدشہ تھا کہ اگر پولیس کو معلوم چل گیا تو وہ لاش کو دور کسی قبرستان میں دفنائیں گے۔ پولیس کی طرف سے بھی اس ضمن میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے 
موبائل سروس اور انٹر نیٹ سہولیات معطل: وادی کشمیر میںمسلسل تیسرے روز بھی بی ایس این ایل پوسٹ پیڈ کے بغیر تمام مواصلاتی کمپنیوں کے پوسٹ پیڈ و پری پیڈ کے علاوہ موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل رہیں۔بدھ کو پوری وادی میں موبائل کالنگ و ایس ایم ایس سروس کے علاوہ انٹر نیٹ سہولیات بند کی گئیں تھیں جو جمعرات کو بھی جاری رہیں۔موبائل و انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے آٹھویں جماعت سے بارہویں اور پیشہ وارانہ کورسز کیلئے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلاب آن لائن کلاسز لینے سے رہ گئے ہیں۔
وادی کے سبھی دس اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی منقطع رکھی گئیں جس کی وجہ سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مسلسل بائل انٹر نیٹ اور کالنگ سروس کی معطل کے ساتھ ہی صارفین میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ رابطہ منقطع ہونے کے باعث لوگوں میں تشویش کی اضافی لہر پیدا ہوئی۔ اور حالات واقعات کے بارے میں ہر کوئی ششدہ رہ گیا۔